امریکی اسٹار لنک کو چیلنج کرنے کیلئے چین کا نیا منصوبہ
ایک چینی میڈیا نے ملک کے محققین کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک کمپیکٹ، ہائی پاور مائیکروویو سسٹم تیار کیا ہے جو ان کے دعوے کے مطابق، اسٹارلنک جیسے نچلے مدار کے سیٹلائٹس کو ناکارہ بنا سکتا ہے۔ چائنا مارننگ پوسٹ نے "چائنا ہائی پاور لیزرز اینڈ پارٹیکل بیمز" کے حوالے سے لکھا ہے کہ ملکی محققین نے دنیا کا پہلا "کمپیکٹ ڈرائیور" ہائی پاور مائیکروویو (HPM) ہتھیار تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے؛ ایک ایسا آلہ جو 60 سیکنڈ کے لیے 20 گیگا واٹ تک توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چینی محققین کے خیال میں، یہ پیشرفت نچلے مدار والے امریکی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹارلنک سیٹلائٹس سسٹمز کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ وانگ گانگ اور ان کی ٹیم نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ یہ سسٹم ایک آپریشن میں تین ہزار ہائی انرجی پلس (high energy pulse) فائر کر سکتا ہے اور یہ اب تک 200,000 سے زیادہ ٹیسٹ پلسز ریکارڈ کر چکا ہے، جو اس کے مستحکم آپریشن کو ظاہر کرتا ہے۔ جبکہ چینی ماہرین کے مطابق، ایک گیگا واٹ سے زیادہ کی انرچی نچلے مدار والے سیٹلائٹس کو خراب یا کمزور کرنے کی توانائی رکھتی ہے۔ اس ٹیم کے مطابق، ڈیزائن...

Comments
Post a Comment